• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وفاق کے فنڈز سندھ نے عوام کیلئے استعمال نہیں کیئے، حلیم عادل شیخ


پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما حلیم عادل شیخ کا کہنا ہے کہ وفاق کی جانب سے فنڈز دیئے گئے لیکن سندھ حکومت نے وہ عوام کے لیے استعمال نہیں کیئے۔

کراچی کی ملیر کورٹ میں پیشی کے بعد پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما حلیم عادل شیخ میڈیا سے بات چیت کر رہے تھے۔

انہوں نے کہا کہ تھر پارکر کے لوگوں کو پاکستان تحریکِ انصاف کی طرف سے صحت کارڈ مل چکے ہیں۔


حلیم عادل شیخ کا مزید کہنا ہے کہ سندھ سے پاکستان پیپلز پارٹی کی حکومت کا جلد خاتمہ ہو جائے گا۔

پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما کا یہ بھی کہنا ہے کہ ملیر ایکسپریس وے پر نالوں کی زمین پر پلاٹس کی کٹائی ہو رہی ہے۔

تازہ ترین