پاکستان فلم و ٹی وی انڈسٹری کے سینئر اداکار جاوید شیخ نے انکشاف کیا ہے کہ 10 یا 12 برس کی عمر میں انہوں نے والد کے پیسے چرائے تھے اور اداکار بننے کی ٹھانی تھی ۔
جاوید شیخ نے اپنے حالیہ انٹرویو میں اپنی اداکاری کی دنیا میں قدم رکھنے کے حوالے سے بتایا کہ جب وہ 10 یا 12 برس کے تھے تو والد کی جیب سے 100 روپے چُرا کر دوستوں کے ہمراہ اداکار بننے کیلئے لاہور کی ٹرین میں سوار ہوگئے تھے۔
انہوں نے تفصیل بتاتے ہوئے کہا کہ اسٹیشن پہنچ کر اور ٹرین میں بیٹھ کر میں بہت خوش تھا اور لڈو کھا رہا تھا کہ ایسے میں والد صاحب کو خبر ہوگئی۔
انہوں نے کہا کہ والد صاحب اپنے ساتھیوں کے ہمراہ مجھے ڈھونڈتے ہوئے اسٹیشن پہنچے اور مجھے گلے سے دبوچ کر گھر لے آئے۔
جاوید شیخ نے کہا کہ گھر آکر والد صاحب نے مجھے اُلٹا لٹکا دیا اور خوب مار پٹائی بھی کی۔