• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پولیس اور سرکاری املاک پر ایسے حملوں کی ماضی میں نظیر نہیں: شفقت محمود

وفاقی وزیرتعلیم شفقت محمود کا مذہبی تنظیم کی جانب سے مظاہروں کے حوالے سے کہنا ہے کہ پولیس اور سرکاری املاک پر ایسے حملوں کی ماضی میں نظیر نہیں۔

انہوں نے کہا کہ پولیس اہلکاروں پرتشدد اوراملاک کونقصان پہنچایا گیا،  پولیس کے 600 سے زائد اہلکار زخمی ہوئے ہیں۔


شفقت محمود  نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مذاکرات جاری بھی تھے لیکن غلط راستہ اختیار کیا گیا، اپنی املاک کو جلانے سے اسلام دشمن قوتوں کو کیا نقصان پہنچےگا۔

انہوں نے کہا کہ تشدد کا راستہ ریاست کو کسی صورت قابل قبول نہیں،یہ جو بھی ہوا پاکستان کی بہتری کے لیے نہیں ہوا۔

تازہ ترین