• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امیتابھ بچن نے اپنے گلاسز میں چھپی دلچسپ کہانی بتادی

بھارتی لیجنڈری اداکار امیتابھ بچن نے اپنی جوانی کے دنوں کی ایک تصویر میں گلاسز میں چھپی کہانی بتادی۔ 

امیتابھ بچن نے فوٹوز اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ پر اپنی ایک یادگار تصویر شیئر کی۔ 

اس تصویر میں امیتابھ بچن کو گلاسز پہنے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے، تاہم اس سے متعلق انھوں نے بتایا کہ پہلے لوگ یہ سمجھا کرتے تھے کہ جس نے گلاسز پہنا ہے اس کی آنکھیں خراب ہوگئی ہے۔ 

انھوں نے لکھا کہ ’وہ بھی کیا دن تھے،  جب اس طرح عوامی جگہوں پر گلاسز پہننے کا تصور تک نہیں کیا جاتا تھا۔‘ 


امیتابھ بچن نے مزید لکھا کہ ’لیکن مجھے گلاسز پہننا پسند تھا، میں پہنتا بھی تھا، سب لوگ یہی سوچتے تھے کہ میری آنکھوں کی بینائی چلی گئی، اور پھر آپ جانتے ہیں کہ لوگوں کی سوچ کی وجہ سے کیا ہوا۔‘

خیال رہے کہ حال ہی میں امیتابھ بچن نے اپنی دونوں آنکھوں کا یکے بعد دیگرے آپریشن کروایا تھا۔



تازہ ترین