• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مغرب توہین رسالت پر سزائیں دے، حضوراکرم ﷺ مسلمانوں کے دلوں میں بستے، انتہاپسند مغربی سیاستدان سو ارب مسلمانوں کے جذبات کو ٹھیس پہنچاتے ہیں، عمران خان


اسلام آباد (خبرایجنسی، جنگ نیوز)وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ حضور اکرم ﷺ مسلمانوں کے دلوں میں بستے،انتہاپسند مغربی سیاستداں سوا ارب مسلمانوں کے جذبات کو ٹھیس پہنچاتے ہیں،مغرب توہین رسالت پرسزا ئیں دے،آزادی اطہار کی آڑ میں توہین رسالت برداشت نہیں ، ہولوکاسٹ سے انکار کی طرح رسول اکرم ﷺکی حرمت سے انکار کرنیوالوں کی سزائیںمقرر کی جائیں،تحریک لبیک نے ریاست کی رٹ کو چیلنج کیا، کارروائی انسداد دہشتگردی قانون کے تحت کی، کوئی قانون سے بالاتر ہے نہ کسی کو اس کی اجازت دینگے۔ہفتہ کو ایک پیغام میں انہوں نے کہا کہ میں سب پر واضح کر دوں کہ ہماری حکومت نےتحریک لبیک پاکستان کیخلاف انسدادِ دہشت گردی قانون کےتحت اس وقت کارروائی کی جب انہوں نے ریاستی عملداری کو للکارا اور کوچہ کو فسادسےبھرتےہوئےعوام اور قانون نافذ کرنے والےاداروں پر حملہ آور ہوئے۔انہوں نے کہا کہ کوئی بھی آئین و قانون سےبالاترنہیں ہوسکتا۔وزیر اعظم نے کہا کہ دائیں بازو کے انتہاء پسند سیاستدانوں سمیت اہلِ مغرب کا وہ طبقہ جو آزادی اظہار کی آڑ میں جان بوجھ کر ایسی شرانگیزیوں کو ہوا دیتا ہے، واضح طور پر اخلاقی احساس اور حوصلے سے محروم ہے کہ اس آزار پر 1.3ارب مسلمانوں سے معذرت کرے۔ انہوں نے کہا کہ ہم ان انتہاء پسندوں سے معافی کا پرزور مطالبہ کرتے ہیں،مغربی حکومتوں سےبھی میرا مطالبہ ہےکہ وہ ہمارے رسولِ پاک ﷺ کی شانِ اقدس میں گستاخی کےذریعےجان بوجھ کر مسلمانوں کےخلاف نفرت و ایذاء کےفروغ میں ملوث عناصر کی سرکوبی کیلئے وہی معیار ملحوظِ خاطر رکھیں جو انہوں نے ہولوکاسٹ کیخلاف ہر قسم کی منفی گفتگو کو غیرقانونی قرار دیکر قائم کیا۔

kk

تازہ ترین