• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈاکٹر غلام حسنین شاہ اسلام آباد میں انتقال کرگئے

مانچسٹر(غلام مصطفی مغل) ڈاکٹر نجم الحسنین شاہ،مبشر حسین شاہ،ڈاکٹر ضمیر الحسن شاہ،شاکر حسین شاہ،ڈاکٹر یاسر حسین شاہ،عدنان حسین شاہ کے والد اور نگاہ علی شاہ کے بھائی،اور ندیم حسین شاہ،کامران حسین شاہ کے سسر، ڈاکٹر غلام حسنین شاہ اسلام باد میں رضا الٰہی سے وفات پاگئے ہیں،ڈاکٹر غلام حسنین شاہ نے82 برس کی عمر میں وفات پائی، مرحوم کانماز جنازہ مقامی قبرستان چکڑایالہ،ضلع میانوالی میں مردین،سوگواران کی موجودگی میں عقیدت احترام سے سپرد خاک کیا گیا، ڈاکٹر غلام حسنین شاہ مرحوم کی تدفین کے بعد ڈاکٹر نجم الحسنین شاہ کوآستانہ( پیر اجمل دارہ اور پیر محمد حسین نارہ اف درگاہ بلوٹ شریف ڈیرہ اسمعیل خان)،کے سجادہ نشین،اور دستاربندی کی گئی، مرحوم کی وفات پر سیاسی سماجی،مذھبی راھنماوں نے اظہار افسوس کیا، علاویں ازیں افسوس کرنے والوں میں سید مزمل حسین جماعتی شاہ،سید فدا حسین بخاری،قاری جاوید اختر، سید امتیاز حسین کاظمی،سید سجاد حیدر کاظمی،چوہدری طاہر صدیق،شیخ کمال مصطفیٰ،محمد نواز قادری،چوہدری تاثیر احمدنے مرحوم کے ایصال ثواب کےدعا کی۔
تازہ ترین