• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

روسی لڑاکا طیارے نے امریکی جاسوس طیارے کو روک لیا

ماسکو (شِنہوا) روس کے ایک مگ 31 لڑاکا طیارے نے بحرالکاہل کے اوپر امریکہ کے ایک جاسوس طیارے کو روک لیا۔روسی وزارت دفاع نےبتایا کہ روسی ریڈاروں نے بحرالکاہل کے اوپر روسی ریاست کی سرحد کے قریب پہنچنے والے ایک فضائی ہدف کا پتہ چلایا اور اس کے جواب میں روس کے کامچٹکا میں واقع ایئرفیلڈ سے ایک مگ 31 نے اڑان بھری۔روسی طیارے کے عملہ نے فضائی ہدف کی نشاندہی امریکہ کے اسٹریٹجک جاسوس طیارے آر سی ۔ 135 کے حیثیت سے کی اور اسے بحرالکاہل سے باہر نکال دیا۔امریکی ہوائی جہاز کے روسی سرحد سے دور جانے کے بعد مگ31 بحفاظت ایئرفیلڈ پر واپس آ گیا ہے۔وزارت نے مزید بتایا کہ اس پرواز کے دوران روسی لڑاکا طیارے نے فضائی حدود کے استعمال کے بین الاقوامی قوانین کی سختی سے پابندی کی۔
تازہ ترین