• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انیس قائم خانی کے داماد محمد آصف کی یاد میں تعزیتی ریفرینس

لندن( پ ر )پاک سرزمین پارٹی کے مرکزی صدر انیس احمد قائم خانی کے داماد محمد آصف مرحوم کی یادمیں تعزیتی ریفرنس کاانعقادکیا گیا،جس میں پی ایس پی برطانیہ کے مرکزی اور سٹی عہدیداران سمیت اوورسیز پاکستانیوں اور دوسری سیاسی وسماجی شخصیات نے خصوصی شرکت کرتے ہوئے انیس احمدقائم خانی اور مرحوم کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کیا۔علاوہ ازیں پاک سرزمین پارٹی کے مرکزی جوائنٹ سیکرٹری محمد رضا،پی ایس پی برطانیہ کے صدرچوہدری محمد الطاف شاہد،برطانیہ کے سینئر نائب صدر مرزا فیصل محمود، امیرفیصل اعوان،غلام نبی عامر، مرزا خلیل اللہ،محمد فیض،چوہدری پرویز اختر،زبیدہ خانم نے مرحوم کے اہل خانہ خصوصاً انیس احمدقائم خانی سے اپنے تعزیتی پیغامات میں گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کے درجات کی بلندی کیلئے خصوصی دعا کی ہے۔
تازہ ترین