• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

3بار منسوخی کے بعد پچاس ہزارٹن چینی درآمد کیلئے چوتھا ٹینڈر جاری

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) چینی کی درآمد کے مسلسل تین ٹینڈرز منسوخی کے بعد ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان نے پچاس ہزار میٹرک ٹن چینی کی درآمد کیلئے چوتھا عالمی ٹینڈر جاری کردیا،ٹینڈروزارت تجارت کی ہدایت پرجاری کیاگیا،ٹریڈنگ کارپوریشن نے 27 اپریل تک بولیاں طلب کرلیں ، ذرائع وزارت تجارت کے مطابق ٹریڈنگ کارپوریشن نے چینی کی درآمد کا مسلسل تیسرا ٹینڈر بھی منسوخ کردیا تھاجس کےبعد پچاس ہزار میٹرک ٹن چینی کی درآمد کیلئے چوتھا عالمی ٹینڈر جاری کیا گیا ہے،ٹریڈنگ کارپوریشن نے وزارت تجارت کی ہدایت پر ٹینڈر جاری کیا،بولیاں 27 اپریل کو ہی کھولی جائیں گی، ٹی سی پی نے عالمی مارکیٹ میں چینی سستی ہونے کے باعث ٹینڈر منسوخ کیاتھا،سب سے کم بولی دینے والی ترک کمپنی نے سکیورٹی بانڈ جمع نہیں کرایا،ٹی سی پی کو ترک کمپنی نے 484 ڈالر فی ٹن کی بولی دی تھی،سکیورٹی بانڈ جمع نہ کرانے پر الخلیج کمپنی کی 520.2 ڈالر فی ٹن کی بولی سب سے کم بنتی تھی ،ذرائع کے مطابق ترک کمپنی کو غیر ذمہ دار قرار دیدیا گیا ہے، عالمی مارکیٹ میں چینی سستی ہورہی ہے،ٹی سی پی کی جانب سے یوٹیلیٹی سٹورز کیلئے پچاس ہزار میٹرک ٹن چینی کی درآمد کیلئے ٹینڈر دیا گیا تھا،شوگر ملز مالکان تین لاکھ ٹن خام چینی درآمد کرنے سے انکار کرچکے ہیں ،وفاقی حکومت نے جنوری 2021 میں 8 لاکھ میٹرک ٹن چینی درآمد کرنے کی اجازت دی تھی جس کے تحت سرکاری سطح پر 5 لاکھ ٹن چینی اور شوگر ملز مالکان کے ذریعے 3 لاکھ ٹن خام چینی درآمد کرنے کی اجازت دی گئی ۔

تازہ ترین