• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹی ایل پی کیخلاف ایکشن اندرونی، بیرونی مطالبہ نہیں، وزیر اطلاعات

راولپنڈی(خبرایجنسی)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) اب ختم ہوگئی، اس پر پابندی کا فیصلہ حکومت کا اپنا ہے،ٹی ایل پی کیخلاف ایکشن کا فیصلہ اندرونی ہے کوئی بیرونی مطالبہ نہیں۔ راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو میں فواد چوہدری کا کہنا تھاکہ حکومت نے احسن طریقے سے فتنے پر قابوپالیا، سیکورٹی اداروں نے اس فتنے کو ناکام بنایا، مجبوری میں سوشل میڈیا پرعارضی طورپرپابندی لگائی گئی،پاکستان کی ریاست ہرگزکمزورریاست نہیں، ریاست کی رٹ کوچیلنج نہیں کیا جاسکتا، تحریک لبیک اب ختم ہوگئی، اس پر پابندی کا فیصلہ حکومت کا اپنا ہے، کسی بین الاقوامی طاقت یا ملک نے ہم سے اس ایکشن کامطالبہ نہیں کیا، فیصلہ اندرونی ہے،وفاقی وزیر کا کہنا تھاکہ وزارت داخلہ، وزارت مذہبی امور اور صوبائی حکومتوں نے مل کر ایکشن لیا جو کامیاب ہوا۔

تازہ ترین