اسلام آباد ( عاطف شیرازی ) خرچہ کرنا ہے تو کارکردگی دکھاؤ،وفاقی حکومت نے خرچوں کیلئے کارکردگی کی شرط رکھ لی،خرچے وزیر اعظم اور کابینہ ارکان کے درمیان کارکردگی معاہدوں کے تحت دیئے گئے اہداف کے حصول سے مشروط کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
آئندہ سال سے تمام وزارتوں اور ڈویژنز کے خرچے اہداف کے حصول سے مشروط ہونگے،وفاقی حکومت نے خرچے کارکردگی سے مشروط کرنے کا فیصلہ کیا ہے-
وزارت خزانہ نے سروس ڈیلیوری کی بہتری اور کفایت شعاری اقدامات کے تحت نئی حکمت عملی تیار کرلی،تمام وزارتیں اور ڈویژنز کتنا خرچہ کرسکیں گی اس کا فیصلہ کارکردگی کی بنیاد پر کیا جائے گا۔
دستاویز کے مطابق آئندہ سال سے تمام وزارتوں اور ڈویژنز کے خرچے اہداف کے حصول سے مشروط ہوں گے۔
خرچوں کا درآرومدار وزیراعظم اور کابینہ ارکان کے درمیان پرفارمنس معاہدوں کے تحت دیئے گئے اہداف کے حصول پر ہوگا۔
غیر ترقیاتی اخراجات کم کئے جائیں گے اور پینشن کی ادائیگی کے نظام میں اصلاحات کی جائیں گی۔