• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ کے فلاحی کاموں میں ساڑھے 3 سو ارب کی کرپشن نیب نے تحقیقات شروع کر دیں

کراچی (آئی این پی)قومی احتساب بیورو(نیب) نے وفاق کی جانب سے سندھ کے فلاحی کاموں کیلئے دیے گئے ساڑھے 3سوارب کی کرپشن کے معاملے کی تحقیقات کا آغاز کردیا ہے،تفصیلات کے مطابق وفاق کی سندھ کے فلاحی کاموں کیلئےدی گئی رقم کرپشن کی نذرہونے کا انکشاف سامنے آیا رپورٹ کے مطابق ساڑھے 3سوارب کی کرپشن معاملے پر نیب نے تحقیقات شروع کردی ہے،ذرائع نے بتایا کہ پیٹرول اور گیس کی پیداوار میں سے ساڑھے 11فیصد وفاق کوملتا ہے ، وفاق اپنے حصے کا ساڑھے 11فیصدکٹوتی کے بغیر سندھ کو واپس کرتاہے، وفاق پبلک ہیلتھ،تعلیم،دیگرفلاحی کاموں کےلئے رقم واپس کرتاہے اور سندھ کے عوام کوبنیادی سہولت فراہمی کے لیے رقم واپس دی جاتی ہے، رقم سندھ کے ڈی سیزکے ذریعے عوامی بنیادی حقوق پرخرچ ہوناتھی، ساڑھے 3سوارب روپے خرچ تو کردیے گئے مگرایک منصوبہ موجودنہیں،ذرائع نے مزید کہا کاغذوں میں اداروں کا اپناسالانہ بجٹ اور وفاقی رقم بھی منصوبوں پرلگادی گئی اور ان منصوبوں پرایک باربھی ترقیاتی کام نہیں کیا گیا۔

تازہ ترین