• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ترین سے دشمنی نہیں، عید اور روزہ بتانا سائنس و ٹیکنالوجی کا کام نہیں، شبلی فراز

اسلام آباد(نیوزایجنسی )وفاقی وزیر سائنس وٹیکنالوجی شبلی فراز نے کہا ہے کہ عید اور روزے کا بتانا سائنس ٹیکنالوجی کی وزارت کا کام نہیں، یہ ایک مزاح کے طور پر ہو سکتا ہے، ہر وزیر کی اپنی رائے ہوتی ہے، ہمارا اصل مقصد عوام کی خدمت اور ملک کی ترقی ہے، جہانگیر ترین کی زیر صدارت ہم خیال ارکان اسمبلی کے اجلاس میں استعفوں کے آپشن سے متعلق وفاقی وزیر شبلی فراز نے سوال کے جواب میں کہا کہ یہ کوئی ذاتی دشمنی ہے نہیں، ہمارے ارکان کی پہلی ہمدردی عمران خان اور پارٹی کے نظریے کے ساتھ ہے، کسی کے ساتھ کوئی سمجھوتہ نہیں ہونا چاہیے۔وفاقی وزیر سائنس وٹیکنالوجی شبلی فراز نے حلف اٹھانے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوے کہا کہ وزیراعظم کا مشکور ہوں کہ دوبارہ خدمت کا موقع دیا،انہوں نے مزید کہا کہ یہ وزارت اہم ترین وزارت ہے، بدقسمتی سے گزشتہ حکومتوں میں اس وزارت میں کوئی کام نہیں ہوا تھا۔شبلی فراز نے کہا کہ کبھی ایک پی ڈی ایم ہوا کرتی تھی، شرمناک بات ہے کہ چوری اور اوپر سے سینہ زوری۔انہوں نے ماضی میں جس کی لاٹھی اس بھینس کا کلچر بنایا ہے، رانا ثنا اللہ پر دہشتگردی ایکٹ کے تحت مقدمہ ہونا چاہیے، کسی کو این آر او نہیں ملے گا،وزیراعظم نے واضح پالیسی ٹی ایل پی کے بارے میں دے دی ہے، وزیراعظم نے ہر بار عالمی سطح پر قدم اٹھایا، گستاخانہ باتیں نہیں سنیں گے۔

تازہ ترین