• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب سے گندم افغانستان کے پی اسمگل کرنے کی کوشش ناکام، 12 ہزار بوریاں برآمد

سرگودھا(این این آئی)پنجاب سے گندم کی افغانستان اور کے پی کے اسمگلنگ کی کوشش کو ناکام بنا کر 12 ہزار سے زائد بوری گندم سے بھرے 19 ٹرک قبضہ میں لیکر قانونی کاروائی شروع کر دی گئی ضلعی انتظامیہ ،پاسکو اور خفیہ اداروں نے حافظ آباد کے قریب 19 ٹرک قبضہ میں لئے، ڈیلرز کے خلاف کاروائی شروع۔زرائع کے مطابق پنجاب سے گندم لوڈ کر کے افغانستان اور کے پی کے سمگل کی جا رہی تھی کہ ضلعی انتظامیہ ،پاسکو اور خفیہ اداروں نے حافظ آباد کے قریب قادر آباد اور نکی چھٹہ کے مقام پرگندم سے بھرے 19 ٹرک قبضہ میں لے کر پچاس کلو گرام کی12 ہزار سے زائد بوریاں برآمد کر لیں اور غیر قانونی سمگلنگ میں ملوث ڈیلرز کے خلاف کاروائی شروع کر دی گئی۔اس حوالہ سے ڈپٹی کمشنر حافظ آباد نویدشہزاد مرزا کا کہنا ہے کہ گندم کی نقل وحرکت کی کڑی نگرانی کی جا رہی ہے اور غیر قانونی سمگلنگ میں ملوث عناصر کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔اس کاروائی میں پکڑے جانے والے ٹرک اور گندم پاسکو کے حوالہ کر دی گئی ہے۔

تازہ ترین