• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے 2 مشیر اور معاون خصوصی عہدوں سے مستعفی

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے 2 مشیر اور معاون خصوصی عہدوں سے مستعفی


پشاور(نامہ نگار+مانیٹرنگ ڈیسک)خیبر پختونخوا کابینہ میں شامل وزیراعلی خیبرپختونخوا محمود خان کے دو مشیروں ضیاءﷲ بنگش ،حمایت ﷲ خان اورایک معاون خصوصی غزن جمال نے اپنے عہدوں سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ تینوں کے استعفے منظور کرلیے گئے مشیر توانائی حمایت اللہ ،مشیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی ضیاﷲ بنگش اور معاون خصوصی ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن غزن جمال نے سے استعفے دئیے،ذرائع نے بتایا کہ وزیراعلیٰ کارکردگی سے مطمئن نہیں تھے۔ ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا تینوں کی کارکردگی سے مطمئن نہیں تھے۔ جس پر ان سے مستعفی ہونے جبکہ استعفےنہ دینے پر کابینہ سے ڈی نوٹی فائی کرنے کا کہاگیا تھا۔مستعفی ہونے والے مشیر ضیاءﷲ بنگش نے اپنے استعفے میں لکھا ہے کہ وہ اپنے حلقے پر توجہ دینا چاہتے ہیں جبکہ غزن جمال کے مطابق ان کے لیے حالات ایسے بنا دیئے گئے تھے کہ وہ مزید کام جاری نہیں رکھ سکتے۔ذرائع کے مطابق وزیراعلی اپنی ٹیم کے ان ارکان کی کارکردگی سے مطمئن نہیں تھے۔معاون خصوصی برائے اطلاعات کامران بنگش نے ضیاء ﷲ بنگش کے استعفے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ضیا ﷲ بنگش کے استعفے کی کوئی اور وجوہات نہیں، انہوں نے اپنی کچھ ذاتی مصروفیات کی وجوہات بتائی ہیں۔بعدازاںگورنر خیبرپختونخوا نے صوبائی کابینہ سے مستعفی ہونےوالے دو مشیروں ا ور ایک معاونین خصوصی کے ستعفے منظور کرلئے ہیں،اس سلسلے میں صوبائی محکمہ انتظامیہ کی جانب سے جاری ہونےوالے اعلامیہ کے مطابق صوبائی کابینہ میں شامل مشیر برائےتوانائی ،مشیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی ضیاﷲ بنگش اور معاوں خصوصی برائے ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن غزن جمال نے اپنے عہدوں سے استعفے دئیے تھے جسے منظوری کے لئے گورنر خیبرپختونخوا کو ارسال کئے گئے تھے جس پر گورنر نے دونوں مشیروں اور معاونین خصوصی کے استعفے منظور کرلئے ہیں ،بتایا گیا ہے کہ ان تینوں مستعفی ہونے والے کابینہ کے ممبران کی جگہ تین نئے اراکین لئے جائیں گے،جن میں ایک قومی اسمبلی کے سپیکرکا بھائی بھی شامل ہیں۔

تازہ ترین