• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پرنس فلپ کی آخری رسومات، ملکہ الزبتھ نے کورونا وائرس کی وجہ سے تنہا بیٹھنے کو ترجیح دی

لندن ( جنگ نیوز ) برطانیہ کی ملکہ الزبتھ دوم نے اپنے 73 سال تک رفیق حیات ڈیوک آف ایڈنبر پرنش فلپ کی اسینٹ جارج چیپل میں آخری رسومات کے موقع پر چرچ کوائر میں تنہا بیٹھ کر مثال قائم کی ۔کورونا وائرس کے باعث سماجی فاصلے کی پابندی کرتے ہوئے ملکہ نے تنہا بیٹھنے کو ترجیح دی بین الاقوامی ذرائع ابلاغ کے مطابق ہزاروں سوگواروں نے جنازے میں ایک منٹ کی خاموشی اختیار کر کے آنجہانی پرن فلپ کو زبردست خاج عقیدت پیش کیا ۔ان کا گزشتہ 9اپریل کو 99برس کی عمر میں انتقال ہوا ۔ انہیں ونڈسر پیلس کے شاہی قبرستان میں سپر خاک کیا گیا ۔

تازہ ترین