• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یوٹیلیٹی اسٹورز سے چینی خریدنے کیلئے دیگر اشیا کی خریداری لازمی قرار

اسلام آباد(آئی این پی)یوٹیلیٹی اسٹور زپر چینی کی خریداری کے لیے کچھ اور اشیا کی خریداری بھی لازمی قرار دے دی گئی، یوٹیلیٹی اسٹورز انتظامیہ کی شکایت ہے کہ اکثر لوگ ڈھیروں ڈھیر چینی لے جاتے ہیں اور سستی چینی ضرورت مند تک نہیں پہنچتی، اسی لیے اب چینی کے ساتھ100،200 روپے کی خریداری لازمی قرار دی گئی ہے۔ہفتہ کونجی ٹی وی کے مطابق عوام یوٹیلیٹی اسٹورز پر سبسڈی والی چینی خریدنے کے لیے لمبی قطاریں لگانے پر مجبور ہیں جب کہ شہریوں کا کہنا ہے کہ یوٹیلیٹی اسٹورز پر چینی شرائط کے ساتھ تھوڑی مقدار میں مل رہی ہے،شہریوں کا کہنا ہے کہ یوٹیلیٹی اسٹورز پر کم وقت کے لیے چینی دستیاب ہے، ساتھ ہی چینی کی خریداری پر شرط رکھی گئی ہے کہ ایک پیکٹ چینی کے لیے 100، 150روپے کی خریداری لازمی کی جائے۔

تازہ ترین