• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہباز ضمانت، فیصلہ متفقہ لکھا دیکھ کر صدمہ پہنچا، جسٹس اسجد جاوید

لاہور (نمائندہ جنگ)لاہور ہائیکورٹ کے دو رکنی بنچ نے شہباز شریف کی ضمانت کی درخواست نمٹا دی ،شہباز شریف رہائی کا معاملہ فی الحال لٹک گیا ہے، جسٹس سردار سرفراز ڈوگر نے ضمانت منظور کرلی ،جبکہ جسٹس اسجد جاوید گھرال نے ضمانت کی درخواست مسترد کردی، اب معاملہ ریفری جج کے پاس جائے گا، لاہور ہائیکورٹ کےآن لائن پورٹل پر مقدمے کی سماعت کا اسٹیٹس بدل کر درخواست نمٹا دی گئی ہے لکھ دیا گیا، جسٹس سردار سرفراز ڈوگر نے فیصلہ میں لکھا کہ شہباز شریف کےکیس کی سماعت کے بعد ضمانت منظور کرنے کا متفقہ مختصر فیصلہ سنایا گیا تھا،جب مختصر حکم دستخط کرنے کیلئےجسٹس اسجد گھرال کے سامنے رکھا گیا تو انھوں اختلافی نوٹ لکھنے کا ارادہ ظاہر کیا،اختلاف ہونے کی وجہ سے ہم نے علیحدہ علیحدہ فیصلہ لکھا، ریفری جج کی تقرری کیلئے معاملہ چیف جسٹس کے سامنے رکھا جائیگا، جسٹس اسجد جاوید گھرال نے فیصلہ میں لکھاکہ فاضل جسٹس سردار سرفراز ڈوگر نے شہباز شریف کی ضمانت منظور کی ،میں انکے مشاہدات، وجوہات اور نتائج سے متفق نہیں ہوں ،مختصر حکم میں ضمانت منظوری کا متفقہ فیصلہ لکھا دیکھ کر مجھے صدمہ پہنچا، ضمانت منظوری کا متفقہ فیصلہ حقیقت کے برعکس ہے ، سماعت مکمل ہونے کے بعد جب جسٹس سردار سرفراز ڈوگر نے رضامندی طلب کی تو میں صاف انکار کردیا، جسٹس سرفراز ڈوگر نے اکیلے ہی متفقہ فیصلہ سنا دیا، اس واقعہ بارے میں نے فوراً چیف جسٹس کو آگاہ کیا،جسٹس سرفراز ڈوگر نے مختصر فیصلے پر دستخط کرنے کیلئے بھجوایا جس پر میرے دستخط کرنے کا سوال ہی نہیں اٹھتا تھا۔

تازہ ترین