• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تحصیل نانا صاحب و ملحقہ علاقوں میں لوڈشیڈنگ ختم کی جائے‘ ن لیگ

کوئٹہ (آن لائن )پاکستان مسلم لیگ (ن) کوئٹہ ڈویژن کے صدر محمد رحیم کاکڑ نے تحصیل ناناصاحب تحصیل کاریزات تحصیل برشور اورتحصیل بوستان میں بجلی کی ناروا لوڈ شیڈنگ کی مذمت کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ بجلی کی لوڈشیڈنگ نے عوام کو پریشان اور فصلوں کو تباہ کردیا ہے حکام ناروا لوڈشیڈنگ کا نوٹس لیتے ہوئے کے خاتمے کیلئے فوری اقدامات کریں۔ انہوں نے مزید کہا کہ چیئرمین بی ڈی اے ،پی ڈی ،بی ڈی اے سپیرہ راغہ روڈ کی تعمیر میںحائل رکائوٹوں کو دور کیا جائے ، مذکورہ روڈ گزشتہ 13سال سے التواء کا شکار ہے ۔ سپیرہ راغہ روڈ کابلیک ٹاپ کام فوری شروع کیا جائے ۔
تازہ ترین