• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رمضان فیسٹیول ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹورنامنٹ کا 23 اپریل سے آغاز

رمضان فیسٹیول ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹورنامنٹ 23 اپریل سے شروع ہوگا، آرگنائزر خواجہ احمد مستقیم کے مطابق منفرد ایونٹ میں شوبز اسٹارز، سابق انٹرنیشنل کرکٹرز اور میڈیا کے نمائندے بھی اس کا حصہ ہوں گے۔ 

کراچی میں ہونے والے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹورنامنٹ کے حوالے میڈیا بریفنگ میں چیف آرگنائزر خواجہ احمد مستقیم نے کہا کہ پہلی مرتبہ ایسے منفرد ایونٹ کا انعقاد کیا جارہا ہے جس میں شوبز اسٹارز، سابق انٹرنیشنل کرکٹرز، ڈاکٹرز اور میڈیا کے نمائندے ایونٹ کا حصہ ہونگے۔

خواجہ مستقیم نے کہا کہ ٹورنامنٹ کا مقصد کورونا وائرس سے پریشان شائقین کو تفریح فراہم کرنا ہے۔

انھوں نے ساتھ میں یہ بھی بتایا کہ اس ایونٹ میں 6 ٹیمیں ایکشن میں نظر آئیں گی۔ 

تازہ ترین