• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ 1 لاکھ 20 ہزار ٹن گندم کی خریداری کر چکا، صوبائی وزیر زراعت

کراچی (اسٹاف رپورٹر) صوبائی وزیر برائے زراعت محمد اسماعیل راہو نے کہا ہے کہ اب تک سندھ میں ایک لاکھ20ہزار ٹن گندم کی خریداری کی جاچکی ہے کمشنرز، ڈی ایف سیز کو کاشتکاروں کو باردانہ فراہم کرنے کی ہدایت کی گئی ہے، کاشتکاروں کو وقت پر باردانہ فراہم نہ کرنے والے افسران کے خلاف کارروائی ہوگی، انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ باردانہ فراہم کرنے کے لیے چھوٹے کاشتکاروں کی پہلی ترجیح کو یقینی بنایا جائے ، ضلع بدین کے 12 مراکز پر باردانہ فراہمی اور گندم کی خریداری جاری ہے، بدین میں 2 لاکھ 60 ہزار بوری کاشتکاروں کو فراہم کی گئی ہے.وزیر زراعت اسماعیل راہو کا کہنا تھا کہ سندھ کے تمام اضلاع میں 7 لاکھ 57 ہزار 950 ٹن باردانہ فراہم کیا جا چکا۔

تازہ ترین