• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امارات میں موجود پاک بھارت کے وزرائے خارجہ سے افغان ہم منصب حنیف آتمر کی فون پر گفتگو

اسلام آباد (فاروق اقدس/نامہ نگار خصوصی) مصدقہ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور سبرامنیم جے شنکر سے افغانستان کے وزیر خارجہ حنیف اتمر نے ٹیلیفون پر الگ الگ رابطہ کیا۔ ذرائع کے مطابق اس گفتگو کا موضوع ترکی میں ہونے والی دس روزہ افغان انٹرنیشنل امن کانفرنس تھا۔ واضح رہے کہ پاک بھارت دونوں ملکوں کے وزرائے خارجہ اس وقت متحدہ عرب امارات میں موجود ہیں اور دونوں کے درمیان غیر اعلانیہ ملاقات کے حوالے سے قیاس آرائیاں بدستور موجود ہیں جبکہ شاہ محمود قریشی نے اس ملاقات کے حوالے سے قطیعت کے ساتھ تردید تو نہیں کی تاہم انہوں نے ایک سے زیادہ مرتبہ یہ ضرور کہا ہے کہ میری بھارتی ہم منصب سے کوئی ملاقات طے نہیں ہے جبکہ ایک روز قبل وزارت خارجہ کے ترجمان حفیظ چوہدری نے ان خبروں کی تردید محتاط ’’سفارتی زبان‘‘ میں کرتے ہوئے کہا تھا کہ متحدہ عرب امارات میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے ملاقات کا شیڈول نہیں ہے۔ یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ دونوں وزرائے خارجہ 24 اپریل کو ترکی میں بھی موجود ہوں گے جہاں وہ افغان انٹرنیشنل امن کانفرنس میں اپنے اپنے ملک کی نمائندگی کریں گے۔

تازہ ترین