• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ن لیگ کا شہبازشریف کی ضمانت کے 4؍ روز بعد اختلافی نوٹ پر اظہار تشویش

لاہور(پی پی آئی ) پاکستان مسلم لیگ (ن ) کی ترجمان مریم اورنگز یب نے کہاہے کہ شہبازشریف کی ضمانت کے4دن بعداختلافی نوٹ حیران کن ہے اور عدالتی تاریخ میں ایساپہلی بارہواہے۔میڈیا ذرائع کے مطابق مریم اورنگزیب نے شہباز شریف کی ضمانت سے متعلق اختلافی نوٹ پر بات کرتے ہوئے کہا کہ ہم 4دن سے حکم نا مہ لینے جارہے تھے مگر عدالت کی جانب سے ہرمرتبہ جواب دیاگیا کہ ابھی تحریری حکم لکھا جارہا ہے، ضمانت کا اعلان ہو ا ور2تین دن میڈیامیں چلتا رہا۔ انہوں نے کہا کہ لاہور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس کوآگاہ کرنے کے باوجودعدالت کی جانب سے اعلامیہ جاری نہیں کیاگیا،عدالت کی عزت کرنا ہرشہر ی کا فرض ہے ہم بھی کرتے ہیں اورکرتے رہیں گے،امیدکر تے ہیں کہ ہمیں مکمل انصاف ملے گا۔

تازہ ترین