• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہیتھرو ایئرپورٹ، قرنطینہ میں پاکستانیوں کیساتھ سلوک ناقابل قبول، ذلفی بخاری

اسلام آباد (اے پی پی)وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے سمندر پار پاکستانیز سید ذوالفقار بخاری نے ہیتھرو ایئرپورٹ کے قرنطینہ سینٹر میں پاکستانیوں کے ساتھ روا رکھے جانیوالے سلوک کو ناقابل قبول قراردیتے ہوئے برطانوی حکومت سے مسئلے کےجلد حل کی امید ظاہر کی ہے ۔اتوار کے روز ایک پاکستانی کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے انہوں نےاپنے بیان میں امید ظاہر کی کہ برطانوی حکومت معاملے کا نوٹس لے گی ۔ قرنطینہ میں پاکستانیوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔ واضح رہے سوشل میڈیا پرہیتھر و ایئرپورٹ پر قرنطینہ سنٹر کی ویڈیو منظر عام پرآئی ہیں جس میں قرنطینہ ہو نیوالے پاکستانیوں نے شکایت کی ہے کہ انہیں تین روز وقت پر کھانا نہیں دیا جا رہا اور جو کھانا انہیں مہیا کیا جا رہا ہے وہ بھی غیرمعیاری ہے ۔ویڈیوز میں دکھایا گیا ہے کہ وقت پر کھانا نہ ملنے سے لوگ بغیر سحری کے روزے رکھ رہے ہیں جبکہ بچوں کو بھی ٹھنڈا کھانا دیا جارہا ہے ۔ایئرپور ٹ پر پھنسے پاکستا نیوں کا کہنا ہے کہ ہیتھرو ایئرپورٹ پر قرنطینہ سینٹر میں سہولیات فراہم کرنے کے تمام وعدے توڑے جارہے ہیں ۔

تازہ ترین