• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہبازشریف کی ضمانت پر ن لیگ جھوٹ بول رہی ہے‘شہبازگل

اسلام آباد(ایجنسیاں)معاون خصوصی سیاسی امورڈاکٹر شہباز گل نے کہاہے کہ مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کی ضمانت کے معاملہ پر مسلم لیگ ن جھوٹ بول رہی ہے‘ عدالتی فیصلے کو غلط رنگ نہ دیا جائے۔ تحریک انصاف کسی عدالتی فیصلے پر اثر انداز نہیں ہوتی‘شہباز شریف کا بچنا اس لیے مشکل ہے انکے خلاف ٹھوس اور تحریری ثبوت ہیں ۔جرائم کیلئے عورتوں کا نام استعمال کرنے پر ان کو شرم آنی چاہئے جبکہ مشیر برائے احتساب و داخلہ بیرسٹر شہزاد اکبر نے کہا ہے کہ شہباز شریف کی مبینہ ضمانت کافیصلہ عدالت نے نہیں ایک چپڑاسی نے سنایا‘سچ یہ ہے کہ شہباز شریف کی مبینہ ضمانت کے فیصلے پر دونوں ججزز کا اتفاق نہیں ہو سکا۔ اتوار کو اپنے بیان میں شہزاداکبر کا کہناتھاکہ چیف جسٹس کو تحقیق ضرور کرنی چاہیے عدالتی کاروائی جاری تھی تو کچھ چینلز نے ضمانت کی پیشگی خبر کس کی ایما پر چلائی۔ ‏ن لیگی وکلا اور رہنما کیسے ججز سے فیصلہ سنے بغیر گھنٹوں قوم کو گمراہ کن بھاشن دیتے رہے۔شہباز شریف کی ضمانت کیلئے بے تابی تو سمجھ میں آتی ہے لیکن ن لیگی معزز وکلا کی بے ایمانی سمجھ نہیں آتی۔ادھرگزشتہ روزیہاں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈاکٹر شہباز گل نے کہاکہ مریم اورنگزیب نے شہباز شریف کی ضمانت کے فیصلے پر تشویش کا اظہار کیا ۔تاثر دیا جا رہا ہے پہلے فیصلہ کچھ تھا اب تبدیل ہوا۔

تازہ ترین