• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کتے 96؍ فیصد درستی کیساتھ کورونا وائرس کی تشخیص کرسکتے ہیں، نئی تحقیق

کراچی (نیوز ڈیسک) ایک نئی تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ کتے 96؍ فیصد درستی کے ساتھ کورونا وائرس کی تشخیص کرسکتےہیں۔ غیر ملکی میڈیارپورٹس کے مطابق ایک تحقیق میں دعویٰ کیا گیا ہےکہ خصوصی تربیت یافتہ میڈیکل تشخیص والے کتے اب کورونا کے مثبت کیس کی نشاندہی 96؍ فیصد درستی کے ساتھ کرسکتے ہیں ۔ پنسلوانیاکے اسکول آف ویٹرنری میڈیسن ورکنگ ڈاگز سینٹر کے محققین کا کہنا ہےکہ کووڈ 19کے مثبت مریضوں کے لعاب اور پیشاب کے نمونوں کی تشخیص کیلئے کتوں کی تربیت کی جاسکتی ہے ۔ کووڈ کی تشخیص کیلئے سونگھنے والے کتوں کااستعمال نیانہیں لیکن یہ طریقہ بالکل منفرد ہے، وہ وقت دور نہیں جب وباء کے دوران تمام ائیرپورٹس پر کووڈ 19کی تشخیص والے کتے موجود ہوں گے ۔ تاہم ایسے کتوں کی تربیت کیلئے خطرہ بھی موجود ہے کہ انہیں مریضوں کےنمونوں سے نہیں بلکہ عوامی مقامات پر سے کووڈ 19 کے مریضوں کا سراغ لگانا ہوگا ، ایسی تربیت خطرناک ہوگی کیونکہ انہیں ایسے ماحول میں تربیت دینا ہوگی جہاں پر کورونا وائرس کے مثبت مریض موجود ہوں۔

تازہ ترین