• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فردوس عاشق کی سستے بازار کے دورے کے دوران طبیعت خراب

اسلام آباد (جنگ نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان کی طبیعت ناساز ہوگئی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ فردوس عاشق اعوان کا بلڈ پریشر کم ہوا تھا، وہ کل پمز میں چیک اپ کے بعد گھر روانہ ہوچکی ہیں۔ واضح رہے کہ فردوس عاشق اعوان کی سستے بازار کے دورے کے بعد طیعت خراب ہوئی تھی۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق ذرائع کا کہنا کہ معاون خصوصی برائے اطلاعات پنجاب فردوس عاشق اعوان کو طبیعت ناساز ہونے پر پاکستان انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (پمز) اسلام آباد منتقل کیا گیا۔ وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان کی طبیعت ناساز ہوگئی،ذرائع کے مطابق طبیعت نازساز ہونے پر فردوس عاشق اعوان کو پاکستان انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (پمز)اسلام آباد منتقل کیا گیا ہے جہاں انہیں داخل کرایا گیا ،ذرائع کا کہنا ہے کہ فردوس عاشق اعوان کا بلڈ پریشر کم ہوا تھا، وہ پمز میں چیک اپ کے بعد گھر روانہ ہو گئیں۔

تازہ ترین