• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چین سے مزید 20 لاکھ کورونا ویکسین خوراکیں آئندہ ہفتے پاکستان پہنچنے کا امکان

چین سے مزید20لاکھ کورونا ویکسین خوراکیں آئندہ ہفتے پاکستان پہنچنے کا امکان 


اسلام آباد (آئی این پی ) چین سے کورونا ویکسین کی مزید 20لاکھ خوراکیں آئندہ ہفتے پاکستان پہنچنے کی توقع ہے، اور آئندہ ہفتے پاکستان پہنچنے والی ویکیسن میں سائنوویک کی پہلی کھیپ بھی شامل ہو گی۔ سائنو فارم اور سائنوویک ویکسین پر مشتمل 20 لاکھ خوراکیں 21 اپریل سے 23 اپریل کے درمیان پاکستان پہنچیں گی، 20 لاکھ ویکیسن ڈوز میں سے 15 لاکھ پاکستان کی طرف سے خریدی گئی ہیں جب کہ 5 لاکھ ویکیسن ڈوز چین کی طرف سے بطور تحفہ ہوں گی۔ ذرائع کے مطابق مئی کے شروع پاکستان کی طرف سے خریدی گئی ویکیسن کی مزید خوراکیں پاکستان پہنچیں گی۔

تازہ ترین