• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آج ملک بھر میں پہیہ جام ہڑتال کی جائے، مفتی منیب الرحمٰن

آج ملک بھر میں پہیہ جام ہڑتال کی جائے، مفتی منیب الرحمٰن 


کراچی (این این آئی)سابق چیئرمین رویت ہلال کمیٹی نے مفتی منیب الرحمٰن نے کالعدم تحریک لبیک پاکستان کے گرفتار کیے گئے کارکنوں کو فوری طور پر رہا کرنے اور ان کیخلاف درج کئے گئے مقدمات واپس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ (آج)پیر کو ملک بھر میں پہیہ جام اور شٹر ڈائون ہڑتال کی جائیگی،امید ہے تاجر برادری اور ٹرانسپورٹرز تعاون کرینگے،ہم پرامن تھے اور پرامن رہیں گے۔ علما اہلسنت کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے مفتی منیب الرحمٰن نے کہا کہ ہم نے 15 اپریل کی پریس کانفرنس میں حکومت کو مشورہ دیا تھا کہ تحریک لبیک کی قیادت کو جمع کیا جائے اور بات چیت کی جائے۔مفتی منیب الرحمن نے کہا کہ ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ جیلوں میں قید کارکنوں کو فوری طور پر رہا کیا جائے اور تمام جعلی ایف آئی آرز واپس لی جائیں۔مفتی منیب الرحمن نے کہا کہ صنعتکاروں سے اپیل ہے کہ اسٹاک ایکسچینج کو بند رکھا جائے۔

تازہ ترین