• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سینیٹ کیمرے برآمدگی معاملہ تحقیقاتی کمیٹی کا اجلاس منسوخ

اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار) سینٹ انتخابات کے دوران کیمرے برآمدگی تحقیقاتی کمیٹی کا اجلاس کورنا کے بڑھتے کیسز کے باعث منسوخ کر دیا گیا، 6 رکنی سینیٹرز پر مشتمل کمیٹی کا پہلا اجلاس آج پیر کو ہونا تھا، سینٹ سیکرٹریٹ زرائع کے مطابق سینٹ الیکشن میں کیمرے برآمدگی سے متعلق کمیٹی کے اجلاس کی نئی تاریخ کا اعلان جلد کیا جائے گا،سیکرٹری کمیٹی محمد انور نے اجلاس منسوخی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا،سینٹ سیکرٹریٹ نے سینٹرز پر مشتمل چھ رکنی کمیٹی تشکیل دی تھی جسے معاملے کی تحقیقات ایک ماہ میں مکمل کرکے رپورٹ پیش کرنا تھی،کمیٹی میں وفاقی وزیر سینیٹر اعظم سواتی، رانا مقبول خاں سرفراز بگٹی ، سکندر مندھرو، طلحہ محمود اور ہدایت اللہ شامل ہیں، کمیٹی کو تحقیقات ایک ماہ میں مکمل کر کے رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی گئی تھی، چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین کے انتخاب سے قبل اپوزیشن اراکین نے سینٹ ہال سے پانچ کیمرے برآمد کیے تھے،جس کی تحقیقات کے لئے سینیٹ ارکان پر مشتمل کمیٹی قائم۔کی گئی تھی۔

تازہ ترین