• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم نے شوکت خانم اسپتال کراچی کے دورہ کی تصاویر شیئر کیں

اسلام آ باد (نمائندہ جنگ) وزیر اعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے شوکت خانم ہسپتال کراچی کے دورہ کی تصا ویر شیئر کی ہیں ۔ وزیر اعظم نے اپنے ٹویٹ میں کہا ہے کہ کراچی میں شوکت خانم ہسپتال کی زیرِ تعمیر عمارت کا دورہ کیا۔ انشاءاللہ اسے طے شدہ وقت کےمطابق 2023 میں کھولاجائیگا۔ وزیر اعظم نے کہا کہ حجم میں یہ شوکت خانم لاہور سے دوگنا، تشخیص و علاج کی جدید ترین سہولیات سےآراستہ اور سندھ و جنوبی بلوچستان کے لوگوں کا بارِ علاج اٹھائیگا۔

تازہ ترین