• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیب بدعنوان عناصر کیخلاف بلا امتیاز کارروائی کر رہا ہے، چیئرمین نیب

اسلام آباد (اے پی پی) چیئرمین نیب جسٹس جاوید اقبال نے کہا ہے کہ نیب بدعنوان عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کر رہاہے کیونکہ نیب انتقام پر یقین نہیں رکھتا ہے۔ بڑی مچھلیوں کے خلاف بلا امتیاز اورواضح کارروائی کی وجہ سے نیب کے وقار اورساکھ میں کئی گنا اضافہ ہوا ہے۔نیب اعلامیہ کے مطابق چیئرمین نیب جسٹس جاوید اقبال نے کہا کہ منی لانڈرنگ، جعلی اکائونٹس ، اختیارات کے ناجائز استعمال، نامعلوم ذرائع سے بنائے گئے اثاثوں اور بڑے پیمانے پر عوام کو دھوکہ دینے سے متعلق کیسوں میں بڑی مچھلیوں کے خلاف نیب کے پاس ٹھوس ثبوت ہیں۔ نیب نے کرپشن کے 1269 مقدمات دائر کررکھے ہیں جن کی مجموعی مالیت 950 ارب روپے ہے جو کہ احتساب عدالتوں میں زیرسماعت ہیں۔انہوں نے کہا کہ 2020 کے دوران نیب نے بدعنوان عناصر سے 321.4829 ارب روپے کی وصولی کی ہے جو گزشتہ سالوں کے مقابلے میں صرف ایک سال میں ریکارڈ کارنامہ ہے ۔یہ ملک سے بدعنوانی کے خاتمے میں اپنی قومی ذمہ داریوں کی انجام دہی کے لئے نیب افسران کے عزم اور لگن کو ظاہر کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نیب کو اپنے قیام سے اب تک 487,964شکایات موصول ہوئی ہیں ، 15,930 شکایت کی جانچ پڑتال، 10,041انکوائریوں اور 4,598 انویسٹی گیشن کی منظوری دی گئی ہےجبکہ اس عرصہ کے دوران3,682بدعنوانی کے ریفرنسز بھی دائر کیے گئے ہیں۔

تازہ ترین