• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی ڈومیسائل قانون مقبوضہ کشمیر میں آبادیاتی تبدیلیوں کا سبب بن سکتا ہے، اقوام متحدہ

جنیوا(ایجنسیاں)اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے ماہرین نے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت کے خاتمے اور ایسے قوانین کے نفاذ پر تشویش کا اظہار کیا ہے جومسلمانوں اور دیگر اقلیتوں کی سیاسی شراکت کو روک سکتے ہیں۔اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے 5 ماہرین نے بھارتی حکومت کے نام لکھے گئے خط میں یہ معاملہ اٹھایا ہے ۔ یہ خط10 فروری2021 کو لکھا گیا ۔اقوام متحدہ نے اس خط کو پبلک کے لیے عام کر دیا گیا ہے خط میں اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے ماہرین نے کہا ہے کہ جموں وکشمیر میں نئے بھارتی قوانین بالخصوصی ڈومیسائل قانون آبادیاتی تبدیلیوں کا سبب بن سکتا ہے۔ جموں وکشمیر کے لوگوں کی مذہبی آزادی کو نقصان پہنچا سکتا ہے۔سخت تشویش کی بات ہے کہ نئی دہلی مقامی آبادی کی مشاورت کے بغیر رہائشی قوانین میں ترمیم کر رہی ہے ۔ کشمیر میں فوجی موجودگی میں اضافے کا خدشہ ہے ، جس سے انسانی حقوق کی پامالیوں کا خطرہ زیادہ ہوسکتا ہے۔ جموں وکشمیر میں آزادی اظہار رائے پر پابندی تشویشناک ہے۔

تازہ ترین