• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سلیم صافی کی والدہ سپردخاک، اہم شخصیات کی نماز جنازہ میں شرکت

اسلام آباد‘ راولپنڈی (نمائندہ جنگ) جیو نیوز کے سینئر اینکر اور کالم نگار سلیم صافی کی والدہ کو سپرخاک کر دیا گیا۔ سلیم صافی کی والدہ ایک روز قبل کورونا کے باعث انتقال کر گئی تھیں۔ ان کی نماز جنازہ اتوار کو رشکئی جنازہ گاہ میں ادا کی گئی۔ نماز جنازہ میں جماعت اسلامی کے امیر سینیٹر سراج الحق‘ سینیٹر جاوید عباسی‘ کامران بنگش‘ میجر محمد عامر سمیت دیگر شخصیات موجود تھیں۔ مرحومہ کی رسم قل منگل کے روز ادا کی جائے گی۔ مرحومہ کے ایصال ثواب کے لئے آج سلیم صافی کی رہائش گاہ نزد رشکئی انٹرچینج قرآن خوانی ہوگی۔ مرحومہ کی وفات پر اظہار تعزیت کے لئے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی‘ سابق گورنر اقبال ظفر جھگڑا‘ قمر زمان کائرہ‘ حیدر خان ہوتی‘ حاجی غلام احمد بلور‘ آفتاب احمد شیرپائو‘ میاں افتخار حسین‘ شوکت یوسفزئی‘ محسن داوڑ‘ اختیار ولی‘ مولانا امان اللہ حقانی‘ ارشاد بھٹی‘ منیب فاروق‘ عادل عباسی‘ ڈی آئی جی مردان‘ اکبر ناصر کے علاوہ بڑی تعداد میں سیاسی سماجی شخصیات‘ صحافیوں اور تمام مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے لوگوں نے فاتحہ خوانی میں شرکت کی اور غمزدہ خاندان کے ساتھ دکھ کی اس گھڑی میں شریک ہوئے۔ سلیم صافی سے ٹیلیفون پر چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی‘ ڈپٹی چیئرمین مرزا محمد آفریدی‘ سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر‘ سابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف‘ مولانا فضل الرحمان‘ مولانا طارق جمیل‘ مصطفیٰ کمال‘ جاوید ہاشمی‘ شفقت محمود‘ سعید غنی‘ ملالہ یوسفزئی‘ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار‘ صدر آزاد کشمیر مسعود خان‘ وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر خان‘ اسفندیار ولی خان‘ عاصم سلیم باجوہ‘ حمزہ شہباز‘ سلمان شہباز‘ امیر مقام و دیگر سیاسی‘ سماجی شخصیات نے اظہار تعزیت کیا۔ علاوہ ازیں ڈپٹی سپیکر قاسم خان سوری‘ قائد ایوان سینیٹ سینیٹر ڈاکٹر شہزاد وسیم‘ قائد حزب اختلاف سینیٹ سینیٹر سید یوسف رضا گیلانی‘ پاکستان پیپلز پارٹی کے سیکرٹری جنرل سید نیئر حسین بخاری نے اپنے الگ الگ تعزیتی پیغامات میں مرحومہ کے ایصال ثواب کے لئے دعا کی اور سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا۔ علاوہ ازیں پاکستان مسلم لیگ کے صدر و سابق وزیراعظم چوہدری شجاعت حسین‘ سپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی اور مونس الٰہی ایم این اے نے سینئر صحافی سلیم صافی کی والدہ اور سابق وزیر خارجہ خورشید محمود قصوری کے بھائی بیرسٹر عمر قصوری کی وفات پر بھی گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ علاوہ ازیں قائد ملت جعفریہ آغا سید حامد علی شاہ موسوی نے سلیم صافی کی والدہ کی وفات پر دلی افسو س کا اظہار کیا ہے۔

تازہ ترین