• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

20 فیصد سے بھی کم ہیلتھ کیئر ورکرز کو کورونا ویکسین لگنے کا انکشاف

کراچی(جنگ نیوز)پاکستان میں 20 فیصد سے بھی کم ہیلتھ کیئر ورکرز کو کورونا ویکسین لگنے کا انکشاف ہوا ہے اور اب تک پاکستان میں طبی عملے کے صرف 2لاکھ 24ہزار اراکین کو چینی ویکسین سائنو فام کی دو ڈوز لگ سکی ہیں،وفاقی حکام کے مطابق پورے پاکستان میں اب تک 3لاکھ 50 ہزار سے زائد ہیلتھ کیئر ورکرز کو ویکسین کی پہلی ڈوز لگ سکی ہے، پاکستان میں فرنٹ لائن ہیلتھ کیئر ورکرز کی تعداد 4 لاکھ 60 ہزار سے زائد ہے جبکہ پاکستان میں سرکاری اور نجی شعبے میں تمام ہیلتھ ورکرز کی تعداد 12 لاکھ سے زائد بنتی ہے، حکام کے مطابق پاکستان میں ہیلتھ ورکرز کی ویکسی نیشن کا آغاز یکم فروری سے کیا گیا تھا اور انہیں ڈبل ڈوز چینی ویکسین سائنو فارم لگائی جا رہی تھی۔ پاکستان میں ہیلتھ کیئر ورکرز کی رجسٹریشن کا عمل 17 مارچ سے بند کر دیا گیا تھا کیونکہ حکام کے مطابق پاکستان میں زیادہ تر طبی عملہ ویکسی نیشن کروانے کے لیے تیار نہیں ہے۔ دوسری جانب وزیراعظم کے مشیر صحت ڈاکٹر فیصل سلطان کا کہنا ہے کہ پاکستان میں ہیلتھ کیئر ورکرز کی ویکسی نیشن میں کوئی رکاوٹ نہیں ہے۔

تازہ ترین