• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایس اوپیز کی خلاف ورزی اور گرانفروشی کے مرتکب 28افراد گرفتار

اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے اتوار کو شہر کے مختلف علا قوں میں چیکنگ کے دوران کورونا ایس اوپیز کی خلاف ورزی اور گراں فروشی کے مرتکب 28 افراد کو گرفتار کر لیا گیا ،22 دکانیں اور ،4ریسٹورنٹس سیل کر دیئے گئے جبکہ خلاف ورزی کے مرتکب افراد سے مجموعی طور پر دو لاکھ 89 ہزار 500 روپے جرمانہ وصول کیا گیا ، شالیمار سب ڈویژن علاقے میں مجسٹریٹ (شالیمار) ، آئی سی ٹی نے پرائس چیکنگ ، کوویڈ ایس او پیز پر عمل درآمد ، اور پولی تھین بیگ پر پابندی کی متعدد سرگرمیاں انجام دیں۔ جرمانے عائد کردیئے گئے تھے، ضلعی مجسٹر یٹوں نے 2029 مقامات پر چیکنگ کی،شکایات کے ازالے کے مجسٹریٹ ، آئی سی ٹی نے ڈی واٹسن سمیت جی 9 علاقے کے مختلف میڈیکل اسٹوروں کا دورہ کیا اور ان کاسمیٹکس سیکشن بند کردیا ہے۔
تازہ ترین