• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گونگا سائیں کے ڈھول کی آواز ہمیشہ ہمارے دلوں میں گونجے گی: ثمینہ پیرزادہ

پاکستان شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ و میزبان ثمینہ پیرزادہ نے عالمی شہرت یافتہ ڈھولچی گونگا سائیں کے انتقال پر شدید دُکھ کا اظہار کیا ہے۔

ثمینہ پیرزادہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے اپنے پیغام میں معروف ڈھولچی گونگا سائیں کے انتقال پر اظہارِ تعزیت کیا۔

اداکارہ نے کہا کہ ’گونگا سائیں کے ڈھول کی آواز ہر اس دل میں گونج اُٹھے گی جسے اُنہوں نے اپنی مسکراہٹ اور فن سے چُھوا تھا۔‘

 واضح رہے کہ عالمی سطح پر شہرت رکھنے والے معروف ڈھولچی گونگا سائیں انتقال کرگئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈھولچی گونگا سائیں گزشتہ روز حرکتِ قلب بند ہونے کی وجہ سے لاہور میں انتقال کرگئے۔

خیال رہے کہ معروف ڈھولچی گونگا سائیں ناصرف پاکستان بلکہ دُنیا کے کئی ممالک میں اپنے فن کا مظاہرہ کرچکے ہیں۔

گونگا سائیں کو اُن کے شاندار فن کی بناء پر متعدد عالمی ایوارڈز بھی مل چکے ہیں، اس کے علاوہ اُنہوں نے اپنے منفرد اور مخصوص ڈھول بجانے کے انداز سے برطانیہ، امریکا اور جرمنی میں صوفی موسیقی کو روشناس کرایا۔

ڈھولچی گونگا سائیں خود ہی ڈھول بجاتے تھے اور اُس پر رقص بھی کرتے تھے، اُن کے ڈھول کی تھاپ پر رقص دیکھ کر ہر ایک اُن کی تعریف کرنے پر مجبور ہوجاتا ہے، ڈھول کی تھاپ پر والہانہ رقص گونگا سائیں کی خاص پہچان تھی۔

تازہ ترین