• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فلم و ٹی وی انڈسٹری کی سینئر اداکارہ حنا خواجہ بیات نے بھی کورونا وائرس سے تحفظ فراہم کرتی ویکسین کی پہلی ڈوز لگوالی۔

انہوں نے سوشل میڈیا سائٹ ٹوئٹر پر ویکسین لگواتے تصویر شیئر کی اور بتایا کہ انہوں نے جناح اسپتال سے کورونا ویکسینیشن کی پہلی ڈوز کا عمل مکمل کرلیا ہے۔


حنا بیات نے عوام سے اپیل کی کہ وہ بھی کورونا کے خاتمے میں اپنا کردار ادا کریں اور ویکسین لگوائیں۔

واضح رہے کہ سندھ میں 3لاکھ59ہزار206سےزائد ویکسین ہیلتھ کیئر ورکرز اور عام افراد کو لگادی گئی ہیں۔


ترجمان محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ1لاکھ19ہزار603 سے زائد معمر افراد کو سائینو فارم کی پہلی ڈوز دی جاچکی ہے، 36 ہزار 769سےزائد معر افراد کو سائینو فارم کی دوسری ڈوز دی جاچکی ہے۔

تازہ ترین