• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

1300 سے زائد سول سرونٹس کی کارکردگی چیک کی جارہی ہے، فواد چوہدری

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ 1300 سے زائد سول سرونٹس کی کارکردگی چیک کی جارہی ہے۔

سول سرونٹس کے حوالے سے وفاقی وزیر فواد چودھری کا بیان سامنے آیا ہے۔

بیان میں فواد چوہدری نے کہا کہ جن افسران کی سروس 20 سال ہوگئی ہے ایک آزادانہ بورڈ ان کی کارکردگی دیکھے گا۔


وزیر اطلاعات نے کہا کہ جو افسر کارکردگی پر پورا نہیں اترے گا اسے ریٹائر کردیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ افسران کی کارکردگی اور احتساب میں اس عمل سے مدد ملے گی۔

تازہ ترین