• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سعودی عرب 50 ہزار پاکستانیوں کو حج ادا کرنے کی اجازت دے گا، نورالحق قادری

اسلام آباد (پی پی آ ئی )وزیر مذہبی امور نور الحق قادری نے اعلان کیاہے کہ کورونا وائرس کے پیش نظر اس سال ممکنہ طور پر سعودی عرب 50ہزار پاکستانیوں کو حج اداکرنے کی اجازت دے گا، کورنا وبا کے باعث 20 سال سے کم اور 50سال سے زائد عمر والے افراد حج کیلئے نہیں جا سکیں گے انہوں نے کہا ہے کہ اس سال وبائی مرض کے باعث بیس سال سے کم اور پچاس سال سے زائد عمر والے افراد حج کیلئے نہیں جا سکیں گے ، سعودی حکام کی جانب سے صرف ان افراد کو حج کی اجازت دی جائے گی جنہیں کوئی صحت کے مسائل درپیش نہ ہوں۔انہوں نے کہا کہ سعودی حکومت نے فی الحال حج کی تیاریوں کے آغاز کو گرین سگنل نہیں دیا ہے کیونکہ سعودی عرب کی حج اور عمرہ کی وزارتیں حج کو محفوظ بنانے کیلئے مختلف آپشنز پر فی الحال غور کر رہی ہیں۔2021میں حج خصوصی حالات اور قوانین کے تحت ادا کیا جائے گا جس میں عمر سمیت دیگر پابندیوں کو ملحوظ خاطر رکھا جائے گا۔حج کے دوران عازمین کو ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کرنا ہو گا ،اس سال صرف ان لوگوں کو حج کی ادائیگی کی اجازت دی جائے گی جو کورونا ویکسین لگوا چکے ہوں گے ، وزارت مذہبی امور سعودی حکام کی جانب سے عائد کی جانے والی شرائط پر مکمل عمل درآمد کروائے گی۔

تازہ ترین