• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہر کے چھوٹے بڑے کاروباری مراکز اور بازار مکمل بند، ٹریفک کم رہا

کراچی(اسٹاف ر پو ر ٹر)تنظیمات اہلسنت کی جانب سے شٹر ڈائون ہڑتال کی کال کے باعث شہر بھر کے چھوٹے بڑے کاروباری مراکز اور بازار مکمل طور پر بند رہے تاہم گلی محلوں کی دکانیں کھلی رہیں اور سڑکوں پرٹریفک بھی کم رہی،شہر کے مختلف علاقوں سے ملنے والی معلومات کے مطابق صدر، بوہری بازار،جوڑیا بازار،ریگل چوک، الیکٹرانکس مارکیٹ،موتن داس، جامع کلاتھ مارکیٹ، آرام باغ فرنیچر مارکیٹ،شیشہ گلی،لائٹ ہائوس، کھارادر، کلفٹن، طارق روڈ، بہادر آباد، حیدری، ناظم آباد، شاہ فیصل کالونی،کے ڈی اے مارکیٹ، لیاقت مارکیٹ ملیر، بابر مارکیٹ لانڈھی، کورنگی،اورنگی ٹائون ،گلستان جوہر اور شہر کے دیگر علاقوںمیں تمام چھوٹے بڑے کاروباری مراکز اور بازاروںمیں مکمل سناٹا رہا جبکہ معروف اور بڑے شاپنگ سینٹرز اور ڈپارٹمنٹل اسٹورز بھی بند رہے، بیشتر علاقوں کی گلی محلوںمیں قائم دکانیں کھلی رہیں جبکہ عصر کی نماز کے بعد چھوٹی مارکیٹیں بھی کھل گئیں،جوڑیا بازار کی اناج مارکیٹ اور دیگر بڑے کاروباری مراکز میں تجارتی سرگرمیاں معطل ہونے کے باعث مزدوروں اور دیہاڑی پر کام کرنے والے محنت کشوں کو شدید مشکلات کا سامنا رہا،شہر میں متعدد مقامات پر پٹرول پمپس اور سی این جی اسٹیشنز بھی بند رہے، تاہم شارع فیصل اور کنٹونمنٹ کے علاقوںمیں موجود پٹرول پمپس اور سی این جی اسٹیشنز کھلے رہے ، شہر میں صبح کے اوقات میں پبلک ٹرانسپورٹ بند رہی لیکن بعد میں سڑکوں پر ٹریفک کی روانی بڑھ گئی جبکہ پٹرول پمپس اور سی این جی اسٹیشنز کی بند ش کے باعث ٹیکسی اور رکشا کی بھی قلت رہی جس کے باعث مسافروں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ۔

تازہ ترین