• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حرمت رسول ﷺ کے خلاف کوئی عمل برداشت نہیں کیا جائے گا، حافظ نعیم

کراچی (اسٹاف ر پو ر ٹر) امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا ہے کہ تحفظ ناموس رسالت ؐاور حرمت مصطفیؐ پوری امت کی قیمتی متاع ہے،حکومت آگ سے کھیل رہی ہے جس کا نتیجہ تباہی و بربادی کے سوا کچھ نہیں،کیا قانون صرف مظاہرین کے لیے ہی ہے،حکومت اور ریاست کے لیے کوئی آئین،قانون اور ضابطہ نہیں ہے؟جو حکومت اپنے معاہدے کی پاسداری نہ کرے، جھوٹ بولے اور جو وزراء تحریری معاہدے پر دستخط کرنے کے بعد اسے پورا نہ کریں، آئین اور قانون ان کے لیے کیا کہتا ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے رفاہ عام سوسائٹی میں جماعت اسلامی کے تحت عوامی دعوت افطار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔دعوت افطار سے امیر ضلع توفیق الدین صدیقی نے بھی خطاب کیا۔قبل ازیں حافظ نعیم الرحمٰن نے رفاہ عا م سوسائٹی جیم خانہ گراؤنڈ سے متصل الخدمت واٹر فلٹریشن پلانٹ کا سنگ بنیاد بھی رکھا۔اس موقع پر سیکریٹری ضلع فرحان احمد خان،سیکریٹری اطلاعات زاہد عسکری اور دیگر ذمہ داران بھی موجود تھے۔ حافظ نعیم نے اپنے خطاب میں مزید کہا کہ ناموس رسالتؐ کے تحفظ میں کسی قسم کی سودے بازی قبول نہیں کی جائے گی،حرمت رسول ﷺ کے خلاف کوئی عمل برداشت نہیں کیا جائے گا،وفاقی حکومت بیرونی آقاؤں کی خوشنودی سے باز رہے،کالعدم قراردینے اور پابندی لگانے کے بجائے انہیں مرکزی دھارے میں شامل کیا جائے،حکومت کے موقف کے ساتھ دوسرا موقف بھی سامنے آنے دیا جائے،مظاہرین پر تشدد اور گولی چلانے کی کسی صورت حمایت نہیں کی جاسکتی۔

تازہ ترین