• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گلستان جوہر، مبینہ پولیس مقابلے میں دو ملزمان زخمی حالت میں گرفتار

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) گلستان جوہر پولیس نے مبینہ مقابلے کے بعد دو ملزمان کو زخمی حالت میں گرفتارکر لیا ۔ تفصیلات کے مطابق گلستان جوہر پولیس نے بلاک ون میٹروپولیٹن اسکول گلستان جوہر سے مبینہ مقابلے کے بعد دو ڈاکوؤں کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا، پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان وجاہت اور عاصم شاہ سے دو ٹی ٹی پستول بمعہ 4 راؤنڈز، ایک 125 موٹرسائیکل ، نقدی اور دیگر مسروقہ سامان برآمد کیا گیا ہے،گرفتار ملزمان کوجناح اسپتال منتقل کیا گیا ۔پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کا کرمنل ریکارڈ چیک کیا جا رہا ہے، ملزمان سے برآمد کیے جانے والے اسلحہ کو فرانزک کے لیے بھیج دیا گیا ہے۔

تازہ ترین