• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قومی اسمبلی، بزرگ شہریوں کی بہبود، گھریلو تشدد کے تدارک کے بل منظور

اسلام آ باد ( نمائندہ جنگ) قومی اسمبلی نے اسلام آ باد کی حدود میں رہائش پذیر بزرگ شہریوں کی بہبود ’آرام اور وقار کے اہتمام کے بل بزرگ شہریوں کا بل 2019 اور خواتین، بچوں، بزرگوں اور کسی غیر محفوظ شخص کو گھریلو تشددسے تحفظ فر اہم کرنے، ریلیف دینے اور انکی بحالی کیلئے ایک موثر نظام قائم کرنے کے بل گھریلو تشدد ( تدارک و تحفظ) بل 2020کی بھی منظوری دیدی ہے۔

دونوں بل وزیر انسانی حقوق ڈاکٹر شیر یں مزاری نے پیش کئے ،بل کے تحت ایک بزرگ کونسل تشکیل دی جا ئیگی، 60سال کی عمر کو پہنچنے والے شہریوں کو ایک کارڈ جاری کیا جا ئیگا۔

اسکارڈ پر کئی قسم کی رعایتیں ملیں گی ،وزارت انسانی حقوق بزرگ شہریوں کیلئے فنڈ قائم کریگی،شکایات کمیٹی قائم کی جا ئیگی، گھر یلو تشدد( تدارک اور تحفظ) بل2020 کے تحت گھر یلو تشدد کے فعل میں زیادہ سے زیادہ تین سال کی مدت کیلئے قید کی سزا دی جا ئے گی۔

اسی طرح جرمانے بھی ہونگے ،وزارت انسانی حقوق ایک تحفظ کمیٹی بھی تشکیل دے گی،وزیر انسانی حقوق ڈاکٹر شیر یں مزاری نے اسلام آ بادتحفظ اطفال ( تر میمی ) بل 2021پیش کیا۔ 

وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ قومی کمیشن برائے ویمن سٹیٹس کی تشکیل کیلئے اپوزیشن لیڈر کی طرف سے نام موصول ہوگئے ہیں، توقع ہے کہ جلد اس کا اعلان کردیا جائیگا۔ 

ڈاکٹر نفیسہ شاہ اور مہناز اکبر عزیز نے کہا کہ انسانی حقوق کے حوالے سے اہم قانون سازی پر پورا ایوان مبارکباد کا مستحق ہے۔

تازہ ترین