• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چیف ٹریفک آفیسر جلیل عمران غلزئی کارمضان بازار مدنی چوک کادورہ

ملتان(سٹاف رپورٹر) چیف ٹریفک آفیسر ملتان جلیل عمران غلزئی نے رمضان بازار مدنی چوک کا وزٹ کیا اور ٹریفک انتظامات کا جائزہ لیا۔ ٹریفک سیکٹر انچارج نے پارکنگ انتظامات کے حوالے سے بریفنگ دی۔ سی ٹی او نے ٹریفک سیکٹر انچارجز کو ہدایات جاری کیں کہ رمضان بازار کی ڈیوٹی کو چیک کرتے رہیں اور اگر رانگ پارکنگ ہو تو لفٹر کی مدد سے فوری ختم کروائیں۔ اس کے علاوہ پارکنگ انتظامات کے لیے اضافی نفری تعینات کر دی گئی ہے تاکہ شہریوں کو پارکنگ کی وجہ سے کسی قسم کی دشواری کا سامنا نا کرنا پڑے۔
تازہ ترین