• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گڑھے سے ریت نکالنے والامزدور مٹی کا تودا گرنے سے زخمی

ملتان (سٹاف رپورٹر ) محلہ اسلام پورہ جلالپور کارہائشی ریاض احمد ریسکیوآفس جلالپور پیروالہ کےسامنے گڑھے سے ریت نکال رہاتھا کہ کام کےدوران مٹی کا تودا گرنے سے نیچے دب گیا،موقع پر موجود افراد نے اپنی مدد آپ کےتحت ریاض احمد کو گڑھے سے باہر نکال کر ریسکیو1122کو اطلاع دی ،اطلاع پر ریسکیو ٹیم نے موقع پر پہنچ کر متاثرہ مزدور ریاض کو سیریس حالت میں ٹی ایچ کیو جلالپور ہسپتال داخل کروایاجہاں ڈاکٹرز کےمطابق دم گھٹنے سے طبیعت ناساز ہوئی جس کی حالت خطرے سے باہر ہے ،متعلقہ پولیس نےکارروائی شروع کردی ہے۔
تازہ ترین