• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رمضان بازار میں چینی فراہم کرنے کیلیےتین کاونٹرز قائم کیےجائیں،ڈپٹی کمشنر

ملتان (سٹاف رپورٹر) ڈپٹی کمشنر علی شہزاد نے رمضان بازاروں میں چینی کے سٹالز پر رش کا نوٹس لیتے ہوئے ہر رمضان بازار میں شہریوں کو چینی فراہم کرنے کے لئے تین کاونٹرز قائم کرنے کی ہدایت کی ہے جس کے بعد شمس آباد اور ولایت آباد رمضان بازار میں چینی کے تین کاونٹر قائم کر دئے گئے۔مرد اور خواتین کے لئے علیحدہ علیحدہ کاونٹر قائم کئے گئے ہیں جبکہ تیسرا کاونٹر معذور اور ضعیف العمر افراد کے لئے قائم کیا گیا ہے۔دریں اثناء ضلعی انتظامیہ نے 11 رمضان بازاروں میں سب سڈی پر فروخت کی جانیوالی چینی اور آٹے کا ڈیٹا جاری کردیا گیا ہے۔ماہ رمضان کے گزشتہ پانچ یوم کے دوران 56ہزار 686 کلوگرام چینی فروخت کی گئی۔
تازہ ترین