• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فلوریڈا : دوران پرواز فنی خرابی پر پائلٹ نے طیارہ سمندر پر ہی اتارلیا


امریکی ریاست فلوریڈا میں جنگ عظیم دوئم کے زمانے کے ایک انجن والے طیارے میں دوران پرواز فنی خرابی پیدا ہوگئی اور ساحل سمندر پر طیارے کو ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑی۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ فلوریڈا کے مشہور کوکوا بیچ پر لوگوں کی بڑی تعداد سمندر میں تفریح کیلئے جمع تھی۔

اس دوان ساحل پر پانی میں نہاتے ہوئے افراد کے سر کے اوپر سے جنگ عظیم دوئم کے زمانے کے ایک انجن والے طیارے نے ہنگامی لینڈنگ کی۔

طیارے میں دوران پرواز فنی خرابی ہوئی جس کے باعث پائلٹ نے جہاز ساحل سمندر پرہی اتارلیا۔

ساحل پر تفریح کرتے عوام جہازکی زد میں آنے سے بچ گئے جبکہ پائلٹ بھی محفوظ رہا۔