• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گیم ’کال آف ڈیوٹی‘ نے ورلڈچیمپئن شپ کا اعلان کردیا

مشہور موبائل گیم ’کال آف ڈیوٹی‘ نے ورلڈ چیمپئن شپ کے دوسرے سیزن کا اعلان کردیا ہے۔

انتظامیہ نے سال 2020 کی عالمی چیمپئن شپ منسوخ ہونے کے بعد اب 2021 کی لیگ کا اعلان کردیا، جس میں حصہ لینے والے کھلاڑیوں کی کم سے کم عمر 18 سال مقرر کی گئی ہے۔

ایونٹ کا آغاز رواں سال تین جون سے ہوگا، جس میں دنیا بھر سے کھلاڑی حصہ لیں گے اور فاتح ٹیم کو 20 لاکھ ڈالرز دیے جائیں گے۔

تازہ ترین