• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

روٹیشن پالیسی 2021 برائے ایف آئی اے پر سختی سے عملدرآمد کیا جائے، وزارت داخلہ کا ڈی جی کو مراسلہ

کراچی (اسد ابن حسن) وزارت داخلہ نے ایف آئی اے کو سخت مراسلہ تحریر کیا ہے کہ ایجنسی میں تعینات افسران کے لیے روٹیشن پالیسی پر سختی سے عملدرآمد کیا جائے۔ڈائریکٹرجنرل ایف آئی اے کو بھجوائے گئے براہ راست مراسلے میں تحریر کیا گیا ہے کہ یہ تشویشناک بات سامنے آئی ہے کہ ایف آئی اے افسران اپنی من پسند پوسٹنگز پر دہائیوں اور یہاں تک کہ اپنی پوری سروس میں ایک ہی جگہ تعینات رہتے ہیں نہ تو دوسرے سرکلز میں تعینات کیے جاتے ہیں اور نہ ہی بین الصوبائی تبادلوں پر جاتے ہیں، لہٰذا روٹیشن پالیسی 2021 مرتب کی گئی ہے جس پر سختی سے عملدرآمد کرایا جائے۔ پالیسی کے مطابق افسران کے لیے یہ طے کیا گیا ہے کہ انسپکٹر جو دس برس تک ایک ہی زون میں تعینات رہا ہے اس کو لازماً ایک برس کے لیے زون سے باہر تعینات کیا جائے گا۔

تازہ ترین